تربیت مکمل کپسیا جلد افغان فوج کے حوالے کردیا جائے گا

Kapsika

Kapsika

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کا صوبہ کپسیا جلد افغان فوج کے حوالے کردیا جائے گا اور اس سلسلے میں آرمی کو مقامی سطح پر تعینات کیا جائے گا۔کپسیا میں افغان فوجیوں کی تربیت مکمل ہوگئی اور صوبے کی باگ دوڑ جلد افغان فورسز کے حوالے کردی جائے گی۔

صوبہ کپسیا کی کمانڈ افغان فوج کے حوالے کرنے سے متعلق ایک کمانڈر نے بتایا کہ افغان آرمی اس قابل ہوچکی ہے کہ صوبہ کپسیا کا کنٹرول سبنھال سکے اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرسکے اس وجہ سے صوبہ کپسیا کو افغان آرمی کے حوالے کیا جارہا ہے لیکن فرانسیسی فوج کے معاون کار افغان آرمی کی مدد کرتے رہیں گے۔