(جیو ڈیسک) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک جاپہنچی۔ بجلی پیدا کرنے والے چھ یونٹس بند ہونے سے لوڈ شیدنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد بیس ہزار ایک سو کیوسک اور اخراج اڑتیس ہزار کیوسک ہے۔
ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار تین سو اٹھہتر فٹ ہے جو تربیلا کا ڈیڈ لیول ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار اڑسٹھ فٹ ہے۔ یہاں پانی ڈیڈ لیول سے صرف اٹھائیس فٹ زیادہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد چوبیس ہزار ایک سو اور اخراج پینتیس ہزار کیوسک ہے۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے آئندہ سیزن میں کاشتکاروں کو پا نی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔