تربیلا ڈیم (جیوڈیسک) تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 9 یونٹ بند ہو گئے، بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق کو تربیلا ڈیم میں صرف 5 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ 9 یونٹ بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں 3 ہزار 238 میگاواٹ کمی آگئی ہے۔
جبکہ بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا ہے۔ تربیلا ڈیم صرف 240 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں بجلی کی آمد 19 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے۔