ترک پولیس نے علیحدگی پسند گوریلا جنگجوں سے تعلقات کے الزام میں 120 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ترکی میں منتخب میئرسمیت ایک سو افراد پہلے ہی شدی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی سے تعلقات کے الزام میں گرفتار ہیں۔ ترکی نے گذشتہ مہینوں کے دوران عراق کے شمالی علاقوں میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پرحملے کئے ہیں۔ پولیس نے جنوبی صوبے دیار باقر میں کارروائی کرکے کردستان کی اہم سیاسی پارٹی کے نائب سربراہ سمیت 40 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ استنبول سے 80 مشتبہ افراد کو پکڑاگیا ہے۔ ترکی جو کہ یورپی یونین میں شمولیت کا خواہشمند ہے تاہم یورپی یونین ترکی میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے ان واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔