ترکی میں شدید زلزلے کی وجہ سے خوف زدہ قیدیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ضمانت دے دی گئی ہے، جس کے بعد قیدیوں نے احتجاج ختم کردیا وان اور ارکیس شہر میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کی وجہ سے قیدی خوف وہراس میں مبتلا تھے اور انہوں نے محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے احتجاج شروع کردیا تھا۔ اس دوران انہوں نے قینچیوں اور استروں سے جیل کے گارڈز پر حملے شروع کردیے ۔ شدید احتجاج کے بعد انہیں جلد محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ضمانت دیدی گئی، جس پر انہوں نے احتجاج ختم کردیا۔