ترکی نے ایران کیساتھ ملکر کردباغیوں کیخلاف آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی اور ایران ملکر کام کر رہے ہیں اور پرعزم ہیں۔ طیب اردگان نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں تاہم جو گروپ مسلح کارروائیوں کے بجائے سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے، اس کیساتھ مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ آپریشن میں عراق۔ایران سرحدی علاقے میں قندیل پہاڑ میں واقع کرد باغیوں کے اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔