ترکی کی سرحدوں پر میزائل دفاعی نظام کی تنصیب شروع

 

Turkey Border

Turkey Border

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کو شام کے ممکنہ میزائل حملوں سے محفوظ رکھنے کیلیے نیٹو نے شام کی سرحد پر میزائلوں کا دفاعی نظام پیٹریاٹ نصب کرنا شروع کر دیا ہے۔ میزائل نصب کرنے کا فیصلہ ترکی کی طرف سے نیٹو کو مدد کی درخواست کے بعد کیا گیا۔ نیٹو کی یورپی کمانڈ نے کہا ہے کہ اس کے فوجی اور تنصیات ترکی پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

جبکہ جرمنی اور ہالینڈ بھی پیٹریاٹ میزائل جلد ترکی روانہ کرنے والے ہیں۔ نیٹو کے مطابق پیٹریاٹ میزائل کیچھ نظام رواں ماہ کیا آخرتک ترکی کی سرحد پر آپریشننل کردئیے جائیں گے۔ ترکی نے شام کی جانب سے حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے نیٹو سے مدد کی درخواست کی تھی۔

نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں ترکی کے دفاع کو یقنی بنایا جائے اور اگر شام نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی کی جائے گی۔ پیٹریاٹ میزائل نظام بیلاسٹک اور کروز میزائلوں کے خلاف دفاع کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔