ترک دفاعی صلاحیت جانچنا سنگین غلطی ہو گی ، وزیراعظم رجب طیب

Recep tayyip

Recep tayyip

ترکی (جیوڈیسک) استنبول ترک وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری دفاعی صلاحیت جانچنا سنگین غلطی ہوگی۔ استنبول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکی کسی سے جنگ کرنا نہیں چاہتا اور نہ ہی جنگ سے گھبراتا ہے،آج جہاں ترکی موجود ہے وہ مقام اس نے بین البراعظمی جنگوں کے نتیجے میں حاصل کیا۔

ترک پارلیمنٹ نے گزشتہ روز شام کی سرحدی علاقوں پر حملوں کی منظوری دے دی تھی۔ شام کی جانب سے جمعرات کو ترکی سے معافی بھی مانگ لی گئی جس کے بعد صورتحال قدرے بہتر دکھائی دی۔ بدھ کو شام کی سرحد سے بلااشتعال ترک سرحدی علاقے میں گولا باری پر امریکا سمیت مغربی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔