تری چوکھٹ پہ سر رکھ کے جو مر جاتے تو اچھا تھا
Posted on April 28, 2012 By Adeel Webmaster سیدارشاد قمر
Alone Boy with sorrow
تری چوکھٹ پہ سر رکھ کےجو مر جاتے تو اچھا تھا
ہم اپنے پیار میں حد سے گزر جاتے تو اچھا تھا
بچھڑنے سے ذرا پہلے بہک جاتا جنوں میرا
مرے پہلو میں وہ گیسو بکھر جاتے تو اچھا تھا
ہمیں رسموں رواجوں سے نہیں تھا واسطہ رکھنا
ہم اپنے دل کی دنیا میں اتر جاتے تو اچھا تھا
محبت میں جو گزرے ہیں وہی دو پل ہمارے تھے
وہی دو پل ہمیشہ کو ٹھہر جاتے تو اچھا تھا
پیامِ شوق جو میرا لیے پھرتے تھے آوارہ
کبوتر وہ تری چھت پہ اتر جاتے تو اچھا تھا
قمر اس بے مہر دنیا میں جینا کیسا جینا ہے
ہم اپنے عشق میں جل کر نکھر جاتے تو اچھا تھا
سید ارشاد قمر