تلہ گنگ ملک خلیل احمد نیئر کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا گیا
Posted on December 25, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تحصیل میونسپل آفیسر تلہ گنگ ملک خلیل احمد نیئر کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر معطل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تلہ گنگ میں کنٹریکٹ پر تعینات سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر احمد کو مستقل کرنے کی غیر قانونی دستاویز پر دستخط کرنے کی پاداش میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب خضر حیات گوندل نے معطل کرتے ہوئے لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں ۔ ملک خلیل احمد نیئر کی معطلی کے بعد ٹی ایم او فتح جنگ سید امیر احمد شاہ کو ٹی ایم او تلہ گنگ کا عارضی چارج دینے کی توقع ہے ۔