تلہ گنگ میں 90گاڑیاں روٹ پرمٹ ، ناقص CNG کٹس اور فٹنس سرٹیفیکیٹس نہ ہونے کے باعث چالان کر دی گئیں
Posted on December 20, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ میں 90گاڑیاں روٹ پرمٹ ، ناقص CNG کٹس اور فٹنس سرٹیفیکیٹس نہ ہونے کے باعث چالان کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایگزامینر (موٹر وہیکلز) شیخ محمدیوسف نے گز شتہ روز تلہ گنگ میں گاڑیوں کا اچانک معائنہ کیا ۔
جس پر انہوں نے 90 گاڑیوں کے پاس روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفیکٹس نہ ہونے اور کئی گاڑیوں کی CNG کٹس ناقص پانے پر انکو چالان کئے اور درجنوں گاڑیوں کو وارننگ بھی ایشو کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے معائنے ہمارے معمول کا حصہ ہیں۔ اور آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے محکمے کی اس کارکردگی کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے آپریشن سود مند ثابت ہو نگے۔ اس آپریشن میں انکی معاونت چوہدری حسیب نے کی۔