تلہ گنگ کی خبریں ملک ارشد سے

فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول میں نائٹ شفٹ ختم کرنے کی تجویز کو عوامی حلقوں نے مسترد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کر دی

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر ) فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول میں نائٹ شفٹ ختم کرنے کی تجویز کو عوامی حلقوں نے مسترد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کر دی کہ فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول کو 24گھنٹے ایمرجنسی کے لیئے کھلا رکھا جائے۔ سابقہ فوجی اہلکاروں سمیت کثیر تعداد میں عوامی حلقوں نے فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول کی نائٹ شفٹ ختم کرنے کی تجویز کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالہ سے پچنند کے موضع مرادوند سے معروف سماجی شخصیت ملک مشتاق علی خان نے نئی بات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول غریب عوام کے علاج معالجے کا اہم ترین ذریعہ ہے اسے 24گھنٹے سے کم کرکے نائٹ شفٹ کے خاتمے کا فیصلہ عوام کے لیئے شدید پریشانی کا سبب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 60سال سے زائد عرصہ سے قائم فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول سابقہ و موجودہ فوجی اہلکاروں سمیت غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں عوام کی امنگوں کا واحد ذریعہ ثابت ہوئی۔ مین روڈ پر کسی بھی خطرناک حادثے کے رونما ہونے سمیت دیہی علاقوں کی عوام فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول کا رخ کرتی ہے مذکورہ ہسپتال کی نائٹ شفٹ ختم کرنا عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ فوجی فائونڈیشن ہسپتال کے گردونواح سے تین ضلعے کی عوام مستفید ہوتی ہے اور اس سے وادی نمل، چکڑالہ سمیت سینکڑوں علاقوں کے افراد بنیادی سہولتوں کے لیئے فوجی فائونڈیشن ہسپتال کا ہی رخ کرتے ہیں۔ سابقہ فوجی اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد نے اعلیٰ حکام، ایم این اے، ایم پی اے، ویلفیئر آفسرز، سابقہ ناظم و نائب ناظمین سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوجی فا ئونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول کو 24گھنٹے ایمرجنسی کے لیئے پہلے کی طرح قائم رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک منہاج القرآن پچنند کا اہم ترین اجلاس گزشتہ دنوں منہاج ماڈل سکول پچنند میں منعقد کیا گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )تحریک منہاج القرآن پچنند کا اہم ترین اجلاس گزشتہ دنوں منہاج ماڈل سکول پچنند میں منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن پچنند کی نئی باڈی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پچنند کے سینئر ممبران عاقل خان عاقل، محمد حنیف شاہد، محمد بشیر، محمد سعید، امیر انقلابی،علامہ جعفر صادق، ملک محمد ریاض اعوان، ارشاد صدیقی سمیت یوتھ ونگ کے اراکین کی کثیر تعداد شامل تھی۔ اجلاس میں تمام اراکین کے اتفاق رائے سے تحریک منہاج القرآن پچنند سے عاقل خان عاقل صدرتحریک منہاج القرآن پچنندمنتخب کیئے گئے جبکہ عامر شاد صدر یوتھ ونگ اور ملک ریاض اعوان پاکستان عوامی تحریک کے صدر منتخب ہوئے۔ اجلاس میں ناظم مالیات پروفیسر امیر انقلابی اورمیڈیا کوآرڈینیٹر استاد محمد ممتاز تحریک منہاج القرآن مقرر کیئے گئے اس کے علاوہ دیگر عہدے داران کا اعلان بہت جلد اتفاق رائے سے کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاوہ کے سرکاری محکموں تعلیم،صحت،زراعت وغیرہ کو تحصیل لاوہ کا علم تک نہیں
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )لاوہ کے سرکاری محکموں تعلیم،صحت،زراعت وغیرہ کو تحصیل لاوہ کا علم تک نہیں نہ ہی انہوں نے مہریں تبدیل کی ہیں محکمہ تعلیم کی حالت یہ ہے کہ ہائیر سیکنڈری سکول لاوہ میں بچوں کو سیکنڈ ایئر کے فارم پر کرواتے وقت تحصیل تلہ گنگ ہی لکھوایا گیا کہ ہمیں تحصیل لاوہ کا علم نہیں ،ڈی سی او چکوال نے اس ماہ کے شروع میں جو میٹنگ کی اور جسمیں ضلعی حکام کو تحصیل لاوہ15جنوری سے اجراء کرنے کا حکم دیا تھا وہ پورا نہیں ہو سکا ،جب کسی محکمے کے ضلعی آفیسر سے رابطہ کیا جاتاہے تو جواب ملتا ہے کہ جب گرانٹ آئے گی اور عملہ لگے گا تو لاوہ تحصیل مانیں گے،عوامی و سماجی حلقوں نے ایم این اے ،ایم پی اے اور ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ دفاتر تحصیل لاوہ کے فوری لاوہ میں قائم کئے جائیں تا کہ تحصیل لاوہ مکمل طور پر کام شروع کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ دندہ شاہ بلاول سب ڈویژن واپڈا گر ڈسٹیشن اج صج دس سے شام دوبجے تک بند رہے گا
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )تلہ گنگ دندہ شاہ بلاول سب ڈویژن واپڈا گر ڈسٹیشن اج صج دس سے شام دوبجے تک بند رہے گا۔تفصیلا ت کے مطا بق اج دندہ شاہ بلاول سب ڈویژن گرڈسٹیشن پر ضروری مر مت کی وجہ سے دندہ شاہ بلاول گرینڈ سٹیشن کی بجلی صج دس سے شام دو بجے تک معطل رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دندہ شاہ بلاول ڈی ایس ایل سروس سے محروم،گردونواح میں یہ سہولت دستیاب جبکہ دندہ شاہ بلاول مسلسل ” نظر انداز
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )دندہ شاہ بلاول ڈی ایس ایل سروس سے محروم،گردونواح میں یہ سہولت دستیاب جبکہ دندہ شاہ بلاول مسلسل ” نظر انداز”تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ کی جدید اور تیز ترین سروس ڈی ایس ایل دندہ شاہ بلاول میں ابھی تک فنکشنل نہ ہو سکی۔گزشتہ دو سالوں سے ” آج اور کل” پہ عوام کو ” ٹر خایا” جا رہا ہے۔جب بھی دندہ شاہ بلاول کا کوئی مکین متعلقہ دفتر رابطہ کرتا ہے تو ” عنقریب” لگا دیں گے کے جواب سے مطمئن کردیا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں اہل علاقہ نے میڈ یا سے گفتگو کے دوران شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ دی ایس ایل سروس جلد از جلد فنکشنل کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلہ گنگ کے رہائشی و تجارتی علاقوں میں واپڈا انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی طویل بندش پر گہری تشویش
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )تلہ گنگ کے رہائشی و تجارتی علاقوں میں واپڈا انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی طویل بندش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ شدید سردی کے باوجود کئی کئی گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیدنگ سے شہری و تاجر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، منتخب نمائندے نوٹس لیکر بجلی کی لوڈ شیدنگ کا سلسلہ بند کروائیں۔تاجران تنظیموں اور سوسائٹی کا کہنا تھا کہ مین بازار سمیت دیگر اہم ترین کاروباری مراکز میں بجلی کی طویل بندش کے سبب تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہے، تاجر برادری اپنا کاروبار جاری رکھنے کیلئے جنریٹر کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم سرما کے باوجود واپڈا کی جانب سے لوڈشیڈنگ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔