تلہ گنگ کی خبریں 27-1-2013
Posted on January 27, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
بہت کم عرصہ میں روزنامہ نئی بات نے اپنا نام بنایا ہے اور دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ، ملک احمد شیر
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ سینئرہیڈ ماسٹر (ر) ملک احمد شیر نے روزنامہ نئی بات کے رپورٹر ملک ارشد کو ٹگلہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم عرصہ میں روزنامہ نئی بات نے اپنا نام بنایا ہے اور دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
روزنامہ نئی بات نے صحافتی حلقوں میں اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ نئی بات کی رپورٹنگ ہمیشہ مثبت رہی ہے اور تمام محکموں کی کوتاہیو ں کو اعلی حکا م تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ روزنامہ نئی بات کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرا تعلق محکمہ تعلیم سے تھا۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا ز شریف نے جو یوتھ وفیسٹیول گیمز کروائی ہیں۔ پنجاب حکومت نے یہ بہت اچھا قدم ا ٹھایا ہے۔گیمز سے بچوں کے اندر ایک صحت افزا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور بچو ں کے ذہن فریش ہو جاتے اور تعلیمی میدان میں ان کی کارکردگی بہترین ہو جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنٹینر انقلاب اپنے انجام کو پہنچ گیا ، حسینی مشن کربلا لے کر جانے والا طاہر القادری یزیدی قافلے میں شامل ہو گیا ، نبیلہ طارق
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)مسلم لیگ ن کی ایڈیشنل انفارمشن سیکرٹری نبیلہ طارق نے تلہ گنگ پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک ارشد کوٹگلہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر انقلاب اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ حسینی مشن کربلا لے کر جانے والا طاہر القادری یزیدی قافلے میں شامل ہو گیا۔ ریاست بچاؤ نعرہ لگانے والے عزت بھی نہ بچا سکے۔ نبیلہ طارق کا مز ید کہنا تھا کہ امپورٹڈ عناصر کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا اور جمہوری عمل کو سپوتاڑ کرنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کو نہیں روک سکتا۔ طاہر القادری کے پیچھے ملک اور جمہوریت دشمنوں قوتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اتحاد میں تحریک منہاج القرآن کے اضافے سے پرویز مشرف کے تمام ساتھی ایک جگہ اکھٹے ہو گئے ہیں۔ اب آمریت پسندوں کا مقابلہ جمہوریت پسندوں سے ہو گا۔ میدان سجنے والا ہے۔ قوم جمہوریت پسندوں کے ساتھ کھڑے ہو کر پرویز مشرف کی باقیات کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ تھانہ ٹمن کی حدود میں ڈاکو راج عام پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے عوام کا سراپا احتجاج
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ سے) تلہ گنگ تھانہ ٹمن کی حدود میں ڈاکو راج عام پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے عوام کا سراپا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق دن بدن تھا نہ ٹمن میں امن وامان کی صورت ابتر ہوتی جا رہی ہے آئے روز ڈکیتو ں کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تھانہ ٹمن کے ایس ایچ او مبشر کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے تھانہ ٹمن میں بھتہ مافیا عروج پر اور عوام کی جان و مال کا کوئی تحفظ نہیں۔ محمد اقبال ، حاجی نعیم ، فاروق ، یاسر ، محمد عمران ، آصف نے روزنامہ نئی بات سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ٹمن ، سگھر، بڈھیال ، ملتان خورد ،کوٹیٹرہ ، لیٹی میں ڈکیتوں میں ا ضا فہ ہو رہا ہے۔ جواء اور منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے۔ ان لوگو ں کا کہنا ہے کہ جس تھانہ میں پولیس آفیسر خود راشی ہو تو اس تھانہ کا حال یہی ہو گا۔ اہل علاقہ نے ڈی پی او چکوال کاشف مشتاق کا نجو اور ڈی ایس پی خان افتخار الحق خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ ٹمن کے ایس ایچ او کے خلا ف سخت سے سخت قانوانی کاروائی کی جائے اور تا کہ اہل علاقہ کو ڈکیتوں ، جواء اور منشات فروشوں سے کوئی سکھ کا سانس مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ پریس کلب کے ممبر ملک توقیر احمد کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)تلہ گنگ پریس کلب کے ممبر ملک توقیر احمد کے بڑے بھائی انتقال کر گئے ہیں ان کی نماز جنازہ میں سیاسی ، وکلاء ، صحا فی بر ادری ، تاجر برادری اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی۔ ملک توقیر سے صحافی خوشنود علی خان ، ڈاکٹر نثار احمد ملک ایم ڈی الممتا ز ہسپتا ل ، ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،کرنل (ر) سلطان سرخرو ، سید تقی شاہ ، سردار غلم عباس ، ملک سیلم اقبال ، حافظ عمار یاسر، ملک ممتاز حید تھوہا ، چوہدری غلام ربانی ، قاضی عبدالقادر ، چوہدری نذر حسین ، سید ارشاد حسین شاہ ، ملک ارشد کوٹگلہ اور تلہ گنگ پریس کلب کے تمام ممبران نے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعا مغفرت کی اور اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ امین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ گزشتہ روز وکلاء کے اعزاز میں مسلم لیگ یوتھ ونگ ممبران نے ایک مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ گزشتہ روز وکلاء کے اعزاز میں مسلم لیگ یوتھ ونگ ممبران نے ایک مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
تقریب سے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی طرف سے سٹی جنرل سیکرٹری ماجد ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تلہ گنگ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاکہ شہر میں جاری بدامنی، چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوںکے باعث عوام میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہر میں لاقانونیت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔
تلہ گنگ کے گنجان آبادی والے علاقے بھی جرائم پیشہ عناصر کی کارروائیوں سے محفوظ نہیں ہیں ، متعدد سنگین وارداتوں کے ملزمان اب تک نہیں پکڑے جا سکے۔ انہوں نے وکلاء اور صحافتی برداری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کر یں۔ تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک ناصر جمال ایڈووکیٹ ، سا بق بار صدر ملک طارق ایڈووکیٹ اورسابق بار صدر سجاد احمد گھا ڑا ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برداری نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور تلہ گنگ میں موجود بد امنی ، چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور انشاء اللہ وکلاء برداری کی طرف سے ہم آپ کو یقین دہانی کرتے ہیں کہ ہم تلہ گنگ شہر اور گرد و نواح علاقوں کو پر امن بنانے میں اہم رول اداکر یں گے۔
تقریب میں امان اللہ خان ایڈ ووکیٹ ، نائب صدر امتیاز ملک ، تلہ گنگ بارجنرل سیکرٹری ملک ریاض ایڈووکیٹ موگلہ ، ملک محمد حسین ایڈووکیٹ ،رانا محمد انور ایڈووکیٹ ،ملک شعیب ایڈووکیٹ ، ٹی ایم او ملک خلیل احمد نیئر، محمد عقیل ، صحافی محمد عمران ، صحافی لیاقت اعوان ، صحافی سید ارشاد حسین شاہ ، تحصیل صدر ملک عاطف سیلمان ، ملک صفدر اعوان ، ملک گلاب حسن ، راجہ طارق ، ملک زوار اکوال، سید رضوان شاہ ، عاصم ندیم ، ملک خاور عثمان ، ملک اظہر حسن ، ملک ندیم حیدر، ملک انوار حسن،ملک ناصر ، ملک محمد باسط، سید عدیل شاہ ، ملک ارشد ،ملک شفقت فیاض ،ملک سیلم خان ، ملک ہاشمی خان ، ملک زاہد احمد ، محمد ساجد زگرر، ملک ہدایت اللہ نے شرکت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا قاری سعید احمد کی شہادت کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ اصغر کو معطل کر دیا
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)ڈی پی او چکوال کاشف مشتاق کانجو نے اہلسنت والجماعت ضلع چکوال کے نائب امیر ناموس صحابہ مولانا قاری سعید احمد کی شہادت کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ اصغر کو معطل کر دیا اور زراعت بلوچ کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع علویہ حیدریہ تلہ گنگ میں منعقدہ اجلاس میں قاری سعید احمد کی شہادت کیس کی نگرانی کیلئے پندرہ رکنی سنی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جامع علویہ حیدریہ تلہ گنگ میں منعقدہ اجلاس میں قاری سعید احمد کی شہادت کیس کی نگرانی کیلئے پندرہ رکنی سنی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔کمیٹی میں مولانا عبید الرحمن انور،غازی عباس،ملک طارق محمود ایڈووکیٹ ، سجاد احمد گھاڑا، فیصل ممدوٹ ایڈووکیٹ ، خالد مسعود ایڈووکیٹ ، قاضی عبدالقادر، چودھری غلام ربانی ، ملک عطاء دھولہ ، ملک شاہد ناصر،ملک ظفر اقبال موگلہ، شیخ عبدالعزیز، ماجد ندیم ، ملک مسعود ، مولانا صابر ایوب شامل ہیں۔کمیٹی قاری سعید احمد شہادت کیس کی نگرانی کرے گی اور کیس کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اْٹھائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلا شبہ قاضی حسین احمد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے رہنماء تھے ، لیاقت بلوچ
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلا شبہ قاضی حسین احمد نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے رہنماء تھے۔ جو زیر عتاب مسلمانوں کے دکھوں پر خون کے آنسو روتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار تلہ گنگ حرا سکول میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قاضی حسین احمد کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے دوران خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔
ان کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو صدیوں تک پر نہیں ہو گا۔ تعزیتی ریفرنس سے رہنماء جماعت اسلامی ضلع چکوال ڈاکٹر حمید اللہ ، عبدالغفار ، ملک محمد کبیر ایڈووکیٹ ، پیر اکبر ساقی، ملک عبدالقیوم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور قاضی حسین احمد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔