تلہ گنگ کی خبریں 30.01.2013

تلہ گنگ تھا نہ ٹمن میں پو لیس والو ں کے وارے نا رے عوام کو اب سفید کپڑ وں میں روڈ پر رات کے وقت چیک کر نا شر وع کر دیا

تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)تلہ گنگ تھا نہ ٹمن میں پو لیس والو ںکے وارے نا رے عوام کو اب سفید کپڑ وں میں روڈ پر رات کے وقت چیک کر نا شر وع کر دیا  عوام میں خو ف وہر اس پھیل گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سا بق کو نسلر فتح دین اپنے سا تھیو ں کے ہمر اہ سو زوکی نمبر ی RIK980میں سوار تھے ۔روڈ پر کھڑ ے سو ل کپڑ وں میں ملبو ث ا  دمیو ں نے گا ڑ ی کو روکنے کا اشا رہ کیا تو گا ڑی نہ روکنے پر کھڑ ے ا  دمیو ں نے گا ڑ ی کو روکنے کے لیے گا ڑی کا پیچھا کیا تو چندسو گز کے فا صلے پر سو زوکی گا ڑی پکڑ لی اور کہا کہ ا  پ کو پتہ نہیں کہ ہم پو لیس والے ہیں اور روڈ پر چیکنگ کر رہے ہیں ۔ سفید کپڑ وں میں مو جو دہ پو لیس اہلکا روں نے گا ڑی کے ڈرائیو ر یا سر الطا ف ولد محمد الطا ف سکنہ کھو ئیا ں کو پکڑ لیا اور با ہر نکا ل کر روڈپر بہیمانہ تشد د کیااور گا لی گلو چ کی ۔گا ڑی میں مو جو دہ سا بق کو نسلر فتح خا ن اور ڈرائیو ر یا سر کو پو لیس وین میں بٹھا کر تھا نہ لے ا  ئے اور تھا نہ میں پہنچتے ہو ئے ان دونوں کو زدکو ب کر تے ہو ئے لا ک ا پ میں بند کر دیا۔اس واقع کی اطلا ع ٹمن شہر میں ا  گ کی طر ح پھیل گئی اور شہر یو ں نے پو لیس گر دی کے خلا ف مصر وف روڈ ٹمن کو بلا ک کر دیا اورپو لیس گر دی کے خلا ف نعر ے بازی کی اور پو لیس اہلکا روں کی معطلی کا مطا لبہ کر تے رہے۔شہر یو ں کے احتجا ج میں سا بق ضلع چئیر مین ڈاکٹر مقصو د حیا ت بھی پہنچ گئے ۔ایس ایچ او ٹمن نے مظا ہر ین کو ان پو لیس اہلکا روں کی معطلی کی یقینی دہا نی کر ائی اس کے بعد مظا ہر ین نے روڈ کھل دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ ٹمن تھانہ پولیس گردی کے مرتکب پولیس اہلکا روں کے بارے DPO چکوال کادربار کیا فیصلہ صادر کرے گے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)تلہ گنگ ٹمن تھانہ پولیس گردی کے مرتکب پولیس اہلکا روں کے بارے DPO چکوال کادربار کیا فیصلہ صادر کرے گا۔  تھا نہ ٹمن میں کئی پو لیس اہلکا ر عرصہ دراز سے ان کی تعینا تی تھا نہ ٹمن میں ہیں۔ علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر اور سیاسی تعلقات زبان زد عام پر ہونے کے باوجود جن کا متعدد بار میڈ یا میں ذریعے ذکر آ چکا ہے جب کہ DPOکاشف مشتاق نے اس وقت مو جودہ ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم بھی دیا تھا۔ جو کہ فائلوں میں ہی گم ہو کررہ گیا۔ مذکورہ پولیس ملازمین بلند بانگ دعویٰ کرتے ہیں۔ کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے ہم قریبی عزیز ہیں لہذا DPO ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ قانون کا احترام کرنے والے عوامی حلقوں نے تھا نہ ٹمن کے پو لیس اہلکا روںکی تعیناتی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے DPO چکوال سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب پو لیس اہلکا روں سے ان کا مو قف لینے کے لیے فو ن کیا گیا تو ان کامو با ئل نمبر بند ملا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)جب پو لیس اہلکا روں سے ان کا مو قف لینے کے لیے فو ن کیا گیا تو ان کامو با ئل نمبر بند ملا۔ اگر پو لیس اہلکا روں اپنا مو قف دینا چا ہیے تو اخبا ر کے صفحا ت حا ضر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چودھری شجاعت حسین کو 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے پرعثمان ملک اور دیگر نے مبارکباد پیش کی
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے قائد چودھری شجاعت حسین کو 68 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے پر حافظ مجتبیٰ احمد صدر لیبر ونگ تلہ گنگ، عثمان ملک، بلال سمیر، رشید ملک سمیت پاکستان مسلم لیگ ق تلہ گنگ کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔ حافظ مجتبیٰ احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ این اے 61 سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔ مسلم لیگ ق غریب رعوام کی امنگوں کو پورا کرے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی این اے اکسٹھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ خطرے میں،پرویز الہی کا گجرات سے پیپلز پارٹی کے امیدواروفاقی وزیر احمد مختار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان،
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کی این اے اکسٹھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ خطرے میں،پرویز الہی کا گجرات سے پیپلز پارٹی کے امیدواروفاقی وزیر احمد مختار کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان،این اے اکسٹھ سے پی پی بھی امیدوار سامنے لا سکتی ہے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ این اے 105سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ اب کوئی مک مکا نہیں چلے گا گجرات میرا آبائی حلقہ ہے یہاں سے الیکشن لڑوں گا،پرویز الہی کے اس بیان کے بعد این اے اکسٹھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی کیونکہ پہلے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ق) کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الہی تھے مگر اب گجرات میں چوہدری پرویز الہی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر احمد مختار کی نشست پر مقابلے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی این اے اکسٹھ سے کسی صورت بھی پرویز الہی کی حمایت نہیں کرے گی اور اپنا امیدوار سامنے لائے گی، ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پرویز الہی کے حالیہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد آئندہ انتخابات میں این اے اکسٹھ کے لئے موزوں امیدوار کے لئے کمیٹی قائم کر دی ،پانچ رکنی کمیٹی این اسے اکسٹھ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے انٹرویو اور سفارشات پر مبنی رپورٹ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پہنچائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھرنال کے لیئے پنجاب گورنمنٹ نے 9کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کردی ہے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھرنال کے لیئے پنجاب گورنمنٹ نے 9کروڑ 60 لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کردی ہے جس کی تعمیر سے نہ صرف ڈھرنال بلکہ بلوال، گٹال، کوٹ قاضی، سکا، کوٹ شمس اور میال کے لوگ مستفید ہو سکیں گے۔اہلیان ڈھرنال باالخصوص حاجی غلام یٰسین سابق ناظم یونین کونسل ڈھرنال، ملک شاہ نواز سابق کونسلر ڈھرنال، حاجی خان زمان سابق کونسلر، ملک امجد بشیر اور محمد یعقوب صالح صدر و بانی الجہاد ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) ڈھرنال نے ملک ظہور انور اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند میں جشن آمد رسول کے سلسلہ میں محفلِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا
(تلہ تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند میں جشن آمد رسول کے سلسلہ میں محفلِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا، کثیر تعداد میں طالبات کی شرکت، تفصیلات کے مطابق 11ربیع الاول کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پچنند میں محفل میلاد مصطفی کا اہتمام کیا گیا جس کی تمام تر ذمہ داریاں انچارج بزم ادب میڈم تاثیر فاطمہ نے نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیں۔سابق ہیڈ مسٹرس حمیدہ بیگماور سابق ہیڈ مسٹرس نسیم اختر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔کلاس دہم کی طالبات سمیعہ زہرا اور ریحانہ بی بی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محفل میں تلاوت کلام پاک کی سعادت میڈم تاثیر فاطمہ نے حاصل کی۔ کلاس نہم کی طلبہ طاہرہ نے حمد باری تعالیٰ پیش کی جبکہ مختلف کلاسوں سے طالبات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کی۔ اسوہِ حسنہ اور خلق نبی کے عنوان سے تقاریر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حاضرین محفل کو اسوہِ حسنہ پر چلنے کے لیئے احادیث مبارکہ سے مثالیں پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ختم قرآن پاک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آخر میں ملک پاکستان کی خوشحالی، امن و سلامتی سمیت اسوہِ حسنہ پر چلنے کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ شرکاء طالبات میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ہیڈ مسٹرس صغریٰ ملک نے تمام مہمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔