متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطا ف حسین نے کہاہے کہ تمام ادارے ایک دوسرے کااحترام کریں اور اپنے اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں۔الطا ف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ قابل حل اختلافات کو ناقابل حل اختلافات کی شکل دینا ملک کے مستقبل کیلئے کسی بھی طرح بہترنہیں ہوسکتا۔
تمام ادارے اپنے مسائل واختلافات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کرلیں۔الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے امیج کو کسی فرد یا چند افراد کی خواہشات کی بھینٹ نہ چڑھائیں بلکہ ملک کے 18 کروڑ عوام کی امنگوں اور انکے جذبات واحساسات کے ترجمان بنیں۔