لاہور (جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔
لیگی رہنما ذوالفقار کھوسہ نے رائے ونڈ میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ذوالفقار کھوسہ نے اپنے تحفظات سے نوازشریف کو آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی میں آپ کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔ ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔