کراچی : (جیو یسک)مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی صفوں سے جرائم پیشہ عناصر کو نکال باہر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان خراب کرنے میں طالبان کے علاوہ دیگر قوتیں بھی ملوث ہیں۔وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بعض جرائم پیشہ عناصر شہر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔