تمام وزراء کو مکمل بااختیار بنایا گیا ہے۔ گیلانی

gilani

gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ حکومت کے تمام ترقیا تی منصوبوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
قائم مقا م سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کی صدا رت میں ہونے وا لے اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے1.3 ٹریلین کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ لواری ٹنل منصوبے کے لیے فنڈزجاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تما م وزرا کو مکمل بااختیار بنایا گیا ہے وہ اپنے افسران سے پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے نقطہ اٹھا یا کہ ایم ڈی پی ٹی وی پارلیمنٹ اور ان کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں اور انہیں قا ئمہ کمیٹی کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔ جے یو آئی کے لئیق محمد خان نے کہا کہ میمو کا معاملہ جھوٹ ہے حق بات میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے اگر حکومت گرانا ہے تو ووٹوں سے گرائی جائے۔ مسلم لیگ ن نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔