توانائی بحران: وزیراعظم نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

gilani

gilani

ملک میں جاری توانائی بحران سے نمٹے کے لئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی نو صنعت کاروں اورایم ڈی سوئی نادرن گیس پر مشتمل دس رکنی کمیٹی وزیر اعظم کے احکامات پر سفارشات مرتب کرے گی جو ملک میں گیس اور سی این جی بحران کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی ایک ہفتے میں تیار کی گئی سفارشات ایک ہفتے میں وزیر اعظم کے روبرو پیش کرے گی۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جلد ہو گا جس میں ملک میں تیل و گیس کے زخائر اور گیس بحران نے نمٹنے کے لئے سرمایہ کاری جیسے امور زیر بحث لائے جائیں گے۔