پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ پر توفیق عمر کی شاندار سنچری کی بدولت گرفت مضبوط کر لی ۔ دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز پر 62 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔ دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے ستائس رنز سے شروع کی ، محمد حفیظ اور توفیق عمر نے پہلی وکٹ کے شراکت میں شاندار 118 رنز کی شراکت قائم کی ۔ محمد حفیظ 75 رنز بنا کر ہیرتھ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ۔ جس کے بعد اظہر علی اور توفیق عمر نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بالرزکو کسی بھی کامیابی سے دور رکھا ۔ دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنا لیے ہیں جبکہ توفیق عمر 109 اور اظہر علی 60 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں ۔ سری لنکا کی پہلی اننگز 197 پر پاکستان کو مجموعی طور پر 62 رنز کی برتری حاصل ہو گئی جبکہ اس کی نو وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔