کراچی (جیوڈیسک)مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر میں گستاخی رسول توہین انبیا کے واقعات کو روکنے کے لیے عالمی سطح پرقانون بننا چاہئیے۔
کراچی میں تحفظ ناموس مصطفے ریلی مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوا شرکا ایم اے جناح روڈ سے درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے تبت سنٹر پہنچے۔ جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن دنیا دیکھ لے پر امن ریلی نکال کر ہم نے ثابت کردیا کہ مسلمان پر امن اور سچے عاشق رسول ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مین امن قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ گستاخ نبی کو موت کی سزا کا عالمی قانون بنایا جائے۔ ریلی سے ثروت اعجاز قادری، حاجی حنیف طیب، اویس شاہ نوارانی اور دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا پر دبا ڈالے کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔بصورت دیگر امریکا سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ علمائے کرام کے خطاب کے بعد دعا کرائی گئی اور ریلی کے شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔