اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ان کا عافیہ صدیقی جیسا ٹرائل نہ کیا جائے۔ معافی مانگ کر درمیانی راہ نکالی تھی شاید عدالت کو پسند نہیں آئی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بابراعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
عدالت کے استفسار پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ یکم دسمبر کو بابر اعوان کی پریس کانفرنس کی سی ڈی بطور شہادت عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ ان کا عافیہ صدیقی جیسا ٹرائل نہ کیا جائے۔ معافی مانگ کر درمیانی راہ نکالی تھی شاید عدالت کو پسند نہیں آئی۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہاکہ آپ کو دفاع کا پورا موقع دیا جائے گا۔ بابر اعوان نے کہا کہ انہیں سی ڈی کو بطور ثبوت پیش کرنے پر اعتراض ہے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ بابر اعوان کی درخواست پرتوہین عدالت کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی گئی۔