حکومت نے توہین عدالت قانون کو کالعدم قرار دئیے جانے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ صدر زرداری اور وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی اور تمام پہلوئوں سے جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں نظر ثانی پٹیشن فائل کی جائے گی۔