توہین عدالت نوٹس : اعتزاز کی الطاف حسین کا وکیل بننے سے معذرت

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عام انتخابات مئی میں ہوسکتے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سیکیورٹی وجوہات پر کراچی کا دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہیے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں متحدہ کے رہنما نے الطاف حسین کا وکیل بننے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو کراچی ضرور جانا چاہیے کیونکہ اگر وہ کراچی نہ گئے تو اس سے الطاف حسین کو پاکستان نہ آنے کا جواز ملے گا۔