اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ توہین عدالت کا قانون عدالت خود ختم کردے گی۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام کے لیے کچھ اور حکمرانوں کے لیے الگ قوانین بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نیا قانون وزیراعظم راجہ پرویز اشر ف کو بچانے کے لیے بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک و قوم کا اثاثہ ہیں تاہم پارلیمنٹ میں صرف پاکستانی شہریوں کو ہی بیٹھنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے تمام فیصلوں میں اس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ن لیگ کے ساتھ کبھی بھی انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔