اسلام آباد : (جیو ڈیسک) ملک ریاض نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ان کے وکیل عبدالباسط کا کہنا ہے کے رجسٹرار عدالتی اہلکار ہے جج نہیں،توہین عدالت کا نوٹس چیف جسٹس کو لینا چاہیئے تھا۔
سپریم کورٹ میں ملک ریاض نے توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرایا۔ سپریم کورٹ میں داخل کئے گئے جواب میں ملک ریاض نیکہا ہے کہ ارسلان افتخار کو بھی عدالت میں بلایا جائے۔ ملک ریاض نے اپنے جواب میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نیکہا ہے کہ انہیں یہ تاثر ملا کہ ان کے خلاف قتل کا مقدمہ بننا چاہیئے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ ارسلان افتخار کو عدالت میں بلایا جائے، توہین عدالت کیس میں ان سے جرح کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس رجسٹرار کے نوٹ پر لیا، عدالت رجسٹرار کا بھی بیان حلفی لے۔
کیس کی سماعت کیدوران ملک ریاض نے کہا کہ نیب نے ارسلان افتخا کیس کے بارے میں سمن بھیجوایا ہے، تین دن میں جواب مانگا ہے، سپریم کورٹ ارسلان افتخار کیس کی طرح ہمارے دیگر مقدمات متعلقہ فورم کو بھجوائے۔