اسلام آباد : (جیو ڈیسک) توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے بابر اعوان کی درخواست پر سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوئی تو بابر اعوان نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ان کا وکیل مصروفیت کے باعث لاہور میں ہے۔ لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے بیس مارچ کو بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
بابر اعوان پر یکم دسمبر دو ہزار گیارہ کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں عدلیہ کی تضحیک اور تمسخر اڑانے کا الزام ہے۔ پہلے بابر اعوان کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا آج فرد جرم عائد کی جانی تھی۔