سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیر داخلہ رحمان ملک کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں
rehman malik
آئِندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔
رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس ناصر الملک اور جسٹس اعجاز چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔رحمان ملک کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ان کے وکیل اظہر چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کیس کے حوالے سے دستاویزات نہیں ملیں اس لیے کچھ وقت دیا جائے۔ جسٹس اعجاز چودھری نے کہا کہ اسیٹل ملز کیس فیصلے کے پیرا گراف 55 کے مطابق رحمان ملک کو توہین عدالت کا نیا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وہ اپنے دفاع میں ذیادہ دلچسپی نہیں لے رہے۔ ان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں کیوں نہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ اظہر چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ رحمان ملک کابینہ کے اجلاس میں ہیں کہتے تو ابھی بلالیتا ہوں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اب زیادہ وقت نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔