سپریم کورٹ (جیوڈیسک)حکومت نے ماہرین قانون سے مشاورت کے بعد آج سپریم کورٹ میں توہین عدالت قانون کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین اور وزارت قانون کی باہمی مشاورت سے حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔ عدالت نے تین اگست کو توہین عدالت قانون کالعدم قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نظر ثانی کی درخواست وزارت قانون کے تحت سپریم کورٹ میں آج داخل کی جائے گی ۔ امکان ہے کہ وزیر قانون فارق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ پارلیمنٹ سے منظور کردہ توہین عدالت قانون کو اعلی عدالت نے آئین سے متصادم سمجھتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا تھا۔م اہرین قانون کے نزدیک نظر ثانی کی حکومتی درخواست دراصل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ممکنہ نا اہلی سے بچانے کی ایک کوشش ہے۔