اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توہین عدالت مقدمہ میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا تحریری جواب آج سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔
سپریم کورٹ کا سات رکنی بنچ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔ عدالت عظمی نے وزیر اعظم کا تحریری بیان انیس مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
جسٹس ناصرالملک کی سر براہی میں سات رکنی بینچ نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ وزیر اعظم زبانی بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں تو مارچ کو خود عدالت میں پیش ہوں۔ گیلانی اگر زبانی بیان دیتے ہیں تو وہ حلف پر ہو گا اور ان پر جرح بھی ہوگی۔ وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن اور اٹارنی جنرل گواہ نرگس سیٹھی پر جرح مکمل کرچکے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت اکیس مارچ کو ہو گی۔