توہین عدالت کیس: وزیراعظم کے حق میں شواہد جمع کرائے جائیں گے

Aitizaz

Aitizaz

توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن آج سپریم کورٹ میں اپنے موکل کے حق میں شہادتیں پیش کریں گے۔

بیرسٹر اعتزاز وزیر اعظم کیخلاف استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد پر جواب بھی داخل کرائیں گے۔ عدالت منگل کو ان شواہد کا جائزہ لے گی۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی لارجز بنچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم پر فرد جرم عائد ہو چکی ہیوزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے بطور استغاثہ شواہد جمع کرائے تھے۔