تھائی لینڈ : (جیو ڈیسک)مشرقی تھائی لینڈ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے ایک صوبہ میں دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد سینکڑوں مقامی رہائشیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے جس سے آسمان پر زہریلے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے تھے۔ فائر فائٹر نے آگ پر اگرچہ قابو پالیا لیکن محکمہ صحت کے حکام اب بھی فضا کے معیار کا مشاہدہ جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ خدشات موجود ہیں کہ زہریلا دھواں اب بھی ہوا میں موجود ہوسکتا ہے۔
وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اور آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرین کی اکثریت فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کی ہے۔