تھائی لینڈ میں بم دھماکے، تین افراد ہلاک

thailand blust

thailand blust

جمعے کے روز ہونے والیکئی بم دھماکوں نے تھائی لینڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ملک کے تشدد زدہ جنوبی حصے میں ان دھماکوں سے تین افراد ہلاک اور کم ازکم 50 زخمی ہوگئے۔تھائی لینڈ کے عہدے داروں کا کہناہے کہ پہلا بم ایک موٹر سائیکل میں چھپایا گیاتھا جو صوبہ نراتھیواٹ  کے ضلع سن گئی گولک میں چینی کمیونٹی کی ایک تنظیم کے دفتر کے باہر پھٹ گیا۔عہدے داروں کا کہناہے کہ اس دھماکے کے فورا ہی بعد دودھماکے ایک قریبی سڑک پر ہوئے جس پر کئی ہوٹل اور شراب خانے واقع ہیں۔حکام نے کہاہے کہ ایسا دکھائی دیتاہے کہ مذکورہ دونوں بموں کو ایک موٹر گاڑی اور ایک کار میں چھپایا گیا تھا۔جنوبی صوبہ نراتھیواٹ ان تین مسلم اکثریتی صوبوں میں سے ایک ہے جن کی سرحدیں ملائیشیا کے ساتھ ملتی ہیں۔جنوبی یالا، پتانی اور نراتھیواٹ میں جنوری 2004 میں مسلمانوں کی شورش کے آغاز کے بعد سے اب تک 4600 سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔