تھائی لینڈ میں پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک

thailand

thailand

جنوبی تھائی لینڈ میں سڑک کنارے نصب بم زوردار دھماکہ سے اور فائرنگ کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ تھائی پولیس حکام کے مطابق دھماکہ اور فائرنگ علیحدگی پسند باغیوں کی تازہ ترین کارروائی ہے۔
حکام کے مطابق بم شورش زدہ علاقے نراتھیوٹ میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ ریموٹ کنٹرول کی مدد سے کیا گیا۔ حکام نے بتایاکہ دھماکہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جوکہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکہ کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں جس کے نتیجہ میں 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے ایک دوسرے واقعہ میں ایک بدھ مت پیروکار ہلاک ہوگیا۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ کے شورش زدہ علاقوں میں 2004کے بعد سے بم دھماکوں، فائرنگ کے واقعات اور پرتشدد کارروائیوں مین تاحال 4600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔