تھانہ سول لائن پر چھاپہ 35سے زائد پٹواریوں کو بازیاب کرا لیا
Posted on June 5, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کے بیلف کا تھانہ سول لائن پر چھاپہ 35سے زائد پٹواریوں کو بازیاب کرالیا ‘پٹواری انکوائری کیلئے تھانہ آئے تو ایس ایچ او نے انہیں چار گھنٹے محبوس رکھا اور انہیں پانی تک نہ پینے دیا گیا پٹواریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی گجرات واصف بشیر کھوکھر کی طرف سے ضلع بھر کے 42پٹواریوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ لائن میں مقدمہ درج کرایا بعدازاںپٹواریوں نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لی گزشتہ روز تھانہ سول لائن کے انچارج محمد یوسف تارڑ نے 40کے قریب پٹواریوں کو انکوائری کیلئے تھانہ میں طلب کیا جس کے بعد ایس ایچ او نے تمام پٹواریوں نے تمام پٹواریوں کو تھانہ میں بٹھا لیا اور ان کو باہر جانے پر پابندی لگا دی چار گھنٹے تک تمام پٹواری تھانہ میں محبوس رہے ‘متعدد پٹواریوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات کو تحریری درخواست دی کہ تھانہ سول لائن میں 40کے قریب پٹواریوں کو پولیس نے چار گھنٹے سے محبوس کررکھا ہے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات نے چھاپہ مارنے کیلئے سید شہزاد مسعود اور ان کے ہ مراہ باہر علی کو بیلف مقرر کرنے کے بعد تھانہ سول لائن پر چھاپہ مارنے کے احکامات جاری کھئے بیلف نے چھاپہ مار کر 35سے زائد پٹواریوں کو بازیاب کرالیا ۔چھاپہ کے دوران ایس ایچ او سول لائن محمد یوسف تارڑ کوئی بیلف کو جواب نہ دے سکے جبکہ ایس ایچ او سول لائن محمد یوسف تارڑ کوئی بیلف کو جواب نہ دے سکے ‘جبکہ ایس ایچ او سول لائن محمد یوسف نے میڈیا کو اپنے موقف کو بتایا کہ پٹواری انکوائریح کے لئے تھے اور اپنے مقدمہ میں شا مل تفتیش کے لئے تھانہ آئے مگر اے سی گجرات انکوائری پر نہ آئے ۔جبکہ پٹواریوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ پولیس نے ہمیں انکوائری کیلئے تھانہ بلایا اور ہمیں 4گھنٹے تک تھانہ میں محبوس رکھا اور ہمیں پانی تک نہیں پینے دیا گیا تمام پٹواریوں نے عبوری ضمانتیں بھی کروا رکھی تھی مگر اس کے باوجود پولیس نے محبوس کئے رکھا ۔