راجن پور( محمد حنیف بلوچ سے )تھانہ مٹھن کوٹ پولیس کے اڈیشنل ایس ایچ او کی بہتر کارکردگی ۔۔۔چھ ماہ قبل شہر میں بڑی ڈکیتی کرنے والے پانچ ڈاکوگرفتار،پندرہ تولے سونا ،چار لاکھ نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈشنل ایس ایچ او عبدالغفار برمانی نے اپنی بہتر کارکردگی اور حکمت عملی کی بنا پر تفتیش کرتے ہوئے چھ ماہ قبل مٹھن کوٹ میں ہونیوالی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے پانچ ڈاکو گرفتار کر لئے جن سے پندرہ تولے سونا ،چار لاکھ نقدی اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا ۔مقامی پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر عبدالغفار برمانی کو مورخہ یکم جون 2012 کو مدعی غلام یاسین کدیانہ نے بیان دیا کہ فیاض عرف شنا وغیرہ 6 کس ملزمان مسلح ہائے اسلحہ آتشیں اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر زیورات طلائی ،پچیس تولے سونا اور نقد رقم لے گئے مدعی کے اس بیان پر مقدمہ درج ہوا۔
انسپکٹر عبدالغفار برمانی نے تفتیش عمل میں لائی اور محمد ظفر بزدار ڈی ایس پی صدر سرکل کی ہدایت اور ایس ایچ او پرویز اختر احمدانی کیسربراہی میں ماجد،ممتاز،فیاض عرف شنا،رمضان بلہوڑہ اور اجمل کھور کو حسب ضابطہ گرفتار کیا اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ زیورات طلائی،وزنی پندرہ تولے،نقدی رقم چار لاکھ روپے،اور آتشین اسلحہ بندوق بارہ بور ناجائز اسلحہ کو واردات میں استعمال ہوا بر آمد کرلیا اس بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ظفر بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مجرم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو پولیس کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے تھانہ مٹھن کوٹ کے ایس ایچ او پرویز احمدانی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔۔۔۔