تھانہ کھاریاں کینٹ نے بالآخر فادر کالونی تشدد وقوعہ کا مقدمہ 6 دن بعد درج کر ہی لیا

کھاریاں : تھانہ کھاریاں کینٹ نے بالآخر فادر کالونی چک لشکری میں ہونے والے پر تشدد وقوعہ کا مقدمہ 6دن بعد درج کر ہی لیا ، نامزد ملزمان میں سے 3گرفتار باقی کے فرار، تفصیلات کے مطابق 8اپریل کو فادر کالونی چک لشکری میں مسیحی برادری کے دو گروپوں میں کسی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہو گیا اس روز ان کا مذہبی تہوار ایسٹر تھا ، نامزد ملزمان ، سوداگر مسیھ ، جبران مسیح ، عرفان مسیح ، عدنان ولد شوکت مسیح اور عدنان ولد سوداگر مسیح نے مدعی مقدمہ اشتیاق فرانسس ، خاتون شمیم بی بی ، الیاس فرانسس کو ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ کے بٹ مار کر زخمی کر دیا تھا ، زخمی ہونے والوں نے اسی روز تھانہ میں درخواست برائے اندراج مقدمہ دائر کر دی مگر پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی میڈیا پر خبریں آنے کے بعد بالآخر پولیس نے مقدمہ نمبر 54/2012زیر دفعہ 149,148,377L2ت پ 5نامزد اور 2نامعلوم کے خلاف درج کر ہی لیا جبکہ 3نامزد ملزمان عدنان ولد شوکت ، عدنان ولد سوداگر اور عرفان ولد سوداگر کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی کے ملزمان تاحال گرفتار نہیںکئے جا سکے ، مدعی مقدمہ اشتیاق فرانسس اور دیگر مضروبین نے باقی کے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔