ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا تہران کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے خائف ہے۔ تہران میں مصری اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھاکہ امریکا کبھی اسرائیلی حملے کی دھمکی دیتاہے تو کبھی تہران کے خلاف جارحیت کی دھمکی دیتا ہے۔ واشنگٹن تہران کی بڑھتی ہوئی عسکریت طاقت سے خائف ہے۔ امریکا ایران پر حملے کی جرات نہیں کریگا۔ محمود احمدی نژاد نے انتباہ کہا امریکا نے جارحیت کی تو اسرائیل کو تباہ و برباد اور خلیج میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچایا جائیگا۔