تیزاب گردی کا شکار فاخرہ، منوں مٹی تلے دب گئی

Fakhrah

Fakhrah

کراچی : (جیو ڈیسک) تیزاب گردی کا شکار فاخرہ کراچی کے ڈیفنس کیقبرستان میں منوں مٹی تلے دب گئی۔ نماز جنازہ میں عبدالستار ایدھی اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کی شرکت ۔ تیز پھنکنے کے واقعے میں زندگی سے مایوس ہوکر خودکشی کرنے والی فاخرہ یونس کو آہوں سسکیوں کے ساتھ ڈیفنس قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

اس سیقبل جب فاخرہ یونس کا جسد خاکی اٹلی سے امارات ایئرلائنزکی پروازای کے-606 کیذریعے کراچی کے کارگوٹرمینل پہنچا ،جہاں بھی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو نظر آئے، میت کے ساتھ اٹلی کے سفارتی عملے کے اراکین بھی ساتھ آئے تھے۔ جنہوں نے میت کراچی ایئرپورٹ پر متعلقہ افراد کے حوالے کی اس موقع پر تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ اٹلی کی حکومت نے جس طرح تیزاب سے جھلسی ہوئی عورت کی مدد کی ہے۔اس پر وہ ان کے شکر گذار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاخرہ یونس حالات کے جبر کا مقابلہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ ٹرمینل پر ایدھی فانڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی، تہمینہ درانی، ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت، صوبائی وزیر انسانی حقوق نادیہ گبول سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تہمینہ درانی اور فاخرہ یونس کی بہن کرن بھی موجود تھی،کراچی کارگو ٹرمینل سے فاخرہ یونس کا جسد خاکی ایدھی ایمبولنس کے ذریعے ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ پہنچایا گیا ۔ جہاں مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کی میت کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کا جسد خاکی ڈیفنس فیز فائیو ان کی بہن کی رہائشگاہ لایا گیا ۔ اور عصر کی نماز کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کارگو ٹرمینل پر متحدہ قومی موومنٹ کی شعبہ خواتین کی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے تیزاب پھنکنے کے واقعے کے خلاف احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ملک بھر میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کا نوٹس لیں۔ جبکہ مرحومہ کے رہائشگاہ کے باہر بھی علاقہ مکینوں نے تیزاب پھینکے جانے کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔