سوئی ناردن (جیوڈیسک) حکومت نے سوئی ناردن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے جوائنٹ ونچر سے ایل این جی کی فوری درآمد کے لئے ایک نئی کمپنی بنانیکا فیصلہ کرلیا۔ یہ بات وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی صدارت میں ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے وزیر اعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا اس لئے ایل این جی درآمد کر کے مختلف شبوں کو فراہم کرنے سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنا ضروری ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمٹی اس سلسلے میں پہلے سے ہدایات دے چکی ہے۔کمیٹی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچہ بنانے پر کام جاری رکھا جائے۔