تیز رفتار بے قابو بس نے تین بے گناہ عید کی شاپنگ کرنے والے باپ بیٹے اور ایک دوکاندار کی جان لے لی

ھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تیز رفتار بے قابو بس نے تین بے گناہ عید کی شاپنگ کرنے والے باپ بیٹے اور ایک دوکاندار کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق چھمب افتخارآباد بانیاں کی بس نمبریBR-XA098چھمب سے کوٹلہ جا رہی تھی کہ کڈہالہ کے مقام پر بے قابو ہو گئی اور اڈے پر کھڑی کوسٹر LES-5767پر سوار ہونے والے باپ بیٹا محمد امین ولد فواج،فیضان ولد محمد امین سکنہ ابووالہ جو عید کی شاپنگ کرنے گئے ہوئے تھے اور صوبیدار رحمت اللہ ساکن پتھورانی کو روندتے ہوئے اڈہ پر کھڑی دوسری منی بسLES-5767سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار تین لڑکے معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے آکر کچلی گئی۔

بس ڈرائیور کو کڈہالہ پولیس چیک پوسٹ کے انچارج حوالدار عبدالکریم اور ملازم شہباز نے دوڑ کر پکڑا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر برنالہ چوہدری محمد ایوب،نائب تحصیلدارراجہ نثار،SHOبرنالہ انسپکٹر عبدالرحمن شیخ بمعہ نفری موقع پر پہنچے اور حالات کو کنٹرول میں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضہ میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر برنالہ لایا گیا ۔جبکہ پانچ معمولی زخمی مرہم پٹی لگا کر فارغ کر دیے گئے۔عام لوگوں کے مطابق بس تیز رفتار تھی جبکہ ڈرائیور کے مطابق اس کی بریک فیل ہو گئی اور وہ شور مچاتا رہا کہ بچو بچو۔مگر میرے بس میں نہیں تھی۔SHOبرنالہ نے مقدمہ درج کر کے بس کو قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو حوالات میں بند کر دیا ۔

لوکل لوگوں نے انتظامیہ اور کشمیر پریس کلب برنالہ کے صحافیوں کا بر وقت موقع پر پہنچ کر لوگوں کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔عوام علاقہ نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اڈہ مالکان کو پابند کیا جائیکہ وہ سڑک پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی بجائے اڈہ کے اندر گاڑیاں کھڑی کریں اور ٹریفک پولیس بھی ایسی خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کرے۔