چینی وزیر اعظم سعودی عرب میں تیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ریاض کے ہوائی اڈے پر سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے چینی وزیر اعظم وین جیا باوکا استقبال کیا۔ اس موقع پر چینی مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ چینی وزیر اعظم نے اپنے وفد کے ساتھ سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز السعود سے ملا قات کی۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ تیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کے مواقع کا بھی جائزہ لیا۔