امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ تیل کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحریہ کسی بھی مہم جوئی سے نبٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ آبنائے ہرمز سے تیل اور دیگر اشیا کی آزادانہ ترسیل خطے اور دنیا کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے جس میں کسی بھی قسم کی مداخلت اور رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ایران نے نئی پابندیاں عائد کرنے کی، صورت میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔