برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں جاری تین روزہ رنگا رنگ فیشن ویک کا اختتام ہو گیا۔ نیٹ سانڈ ریو ڈی جنیرو کے بائیسویں ایڈیشن کے آخری روز موسم سرما کے ملبوسات کی نئی کلیکشن متعارف کرائی گئی۔ تین دن تک نت نئے ڈیزائن پیش کرنے والے فیشن شو کے آخری روز بھی چھائے رہے۔
آخری روز کے پہلے سیشن میں مردانہ کپڑوں کے نئے نئیڈیزائن زیب تن کئے ماڈلز نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچے رکھی۔ سیدھے کٹ اور جیو میٹریکل شیپس میں تیار کپڑے برازیل والوں کے لئے نئی چیز تھے ۔ ڈیزائنز کے اس فرق کو نا صرف محسوس کیا گیا بلکہ سراہا بھی گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے اس ملبوساتی میلے نے جہاں میڈیا کی توجہ اپنی جانب سے ہٹنے نہ دی وہیں لوگ ہجوم در ہجوم اس فیشن ویک کو دیکھنے کے لئے آتے رہے۔