اسلام آباد: (جیوڈیسک)تین سالہ ٹریڈ پالیسی کا اعلان اکیس دسمبر کو ہوگا، برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر مقرر،نئی مجوزہ تین سالہ تجارتی پالیسی میں برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سالہ سٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 21 دسمبر کواعلان کیا جائے گا۔ نئی تجارتی پالیسی میں آئندہ تین سال میں برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پالیسی میں غیر ملکی تجارت کے بجائے مقامی تجارت پر زور دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں مقرر کئے جانے والے اہداف غیر حقیقی ہیں۔ دوسری جانب پالیسی میں مو جود زیادہ تر سکیموں، رعایتوں کو منصوبہ بندی کمیشن اور وزارت خزانہ نے مسترد کر دیا ہے۔