تیونسیا: تیونس کی عدالت نے ملک کے سابق صدر زین العادین اور ان کے خاندان کو سزا سنادی ہے جبکہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ آئندہ ہفتے چلایا جائیگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیونس کی عدالت نے سعودی عرب میں علاج کیلئے جانے والے سابق صدر زین العابدین، بیٹے اور بیٹی کو سزا کا فیصلہ سنانے کے بعد ان کی گرفتاری اور سزا کے احکامات جیل حکام کو بھجوادئیے ہیں۔ عدالت نے زین العادین کو کرپشن کے الزام میں دس کروڑ ڈالر جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ ادھر مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو آئندہ ہفتے دارالحکومت قاہرہ لایا جائیگا۔ اور ان کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوگی۔