تیونس : (جیو ڈیسک)تیونس کے سابق صدر زین العابدین بن علی کو حکومت مخالفین کے قتل کا حکم دینے، لوٹ مار اور بدعنوانی کرنے کے جرائم میں بیس سال قید کی سزا سنادی گئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی عدالت نے زین العابدین کو ان کی عدم موجودگی میں سزا سنائی۔ وہ گذشتہ سال تیونس میں انقلابی تحریک کے آغاز پرسعودی عرب چلے گئے تھے۔
سابق صدر کے مخالفین نے سزا کو انتہائی نرم اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ زین العابدین کو اس سے قبل بھی دیگر مقدمات میں کئی سالوں کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔