تیونس میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے دفتر کے باہر حکومت کے حق میں مظاہرہ کیا۔ تیونس میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد حکومت کے حامی بھی میدان میں آگئے۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران حزب اختلاف کے دو اہم رہنماوں کے قتل کے بعد حزب اختلاف کی اپیل پر حکومت کے خلاف مظاہرے جاری تھے۔
تاہم اب برسراقتدار جماعت النضہتہ الاسلامی کے ہزاروں حامیوں نے وزیراعظم کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرکے حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ہفتہ کو مذاکرات کا آغاز ہوگا تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومتی پیشکش کو مسترد کرکے مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔