ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی سے اقتدار چھینا گیا۔ملتان ائیر پورٹ پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلہ سے یہ ثابت ہو گیا کہ اس وقت بھی پیپلز پارٹی سے حکومت چرائی گئی تھی۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈکیٹروں کے خلاف جہاد کیا۔ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کی ۔20 ویں ترمیم کے بعد غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن اب خفتگی مٹانے کے لئے وقت پر الیکشن کی بات کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی وقت پر الیکشن کے حق میں ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ بجلی کے بحران کا حل پیپلز پارٹی کی حکومت ہی کرے گی۔ سرائیکی بنک اور سپریم کورٹ بنچ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور صدر آصف علی زرداری کی طرف سے مزید اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آئین کو بحال نہ کرتے تو سپریم کورٹ کے اختیارات بھی سلب ہو جاتے۔