بھارت کی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہی ہار کر باہر ہو گئیں۔
میلبورن میں جاری ٹینس کے میگا ایونٹ میں ثانیہ مرزا کو وومن ڈبلز ایونٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز ٹیم میں ان کا ساتھ امریکا کی بیتھنی میٹک دے رہیں تھیں۔ ثانیہ اور میٹک کی جوڑی اسپینش کھلاڑیوں کے سامنے کوئی بڑی مزاحمت پیش نہ کر سکی۔ اسپین کی سلویہ
سولر اور کارلا سوریز نے انھیں 7-6 اور 6-3 سے شکست دی۔